مریض کے دکھڑے حکمرانوں کے نام

 #ENDBLINDNESS

دس پندرہ سال کی بات ہے کہ میری دائیں آنکھ میں کچھ پرابلم تھا جب چیک کروایا  تو پتہ لگا کہ آنکھوں کی ایک بیماری جس کا نام  AMD ہے اور اس  کا علاج AVASTIN انجیکشن ہے. بهرحال میں avastin  انجیکشن لگواتا رہا. اس وقت اس انجیکشن کی قیمت  پرائویٹ ہسپتال میں تقریباً آٹھ ہزار روپیہ تھی۔ 2020 میں یہ دائیں  آنکھ  ضائع ہو گئی اور اسی سال چند مہینوں بعد دوسری یعنی بائیں  آنکھ میں بھی AMD  کی بیماری ہو گئی تو اس آنکھ میں بھی انجیکشن لگنے لگے۔  شروع میں تو ہسپتال اس انجیکشن اور لگانے کا خرچہ  آٹھ ہزار روپے ت اور 2020 تک اس کی قیمت 20000 ہوگئ۔

پھر 2023 میں نگراں حکومت  نے   Avastin Injection  کو آنکھوں کے علاج کے لئے استعمال سے منع کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جو کہ ایک سستی دوا ہونے کے باعث عام لوگوں کی پہنچ میں تھی۔ 

Avastin  کی متبادل دوا patzira بہت مہنگی تھی۔ 2023 میں اس کی قیمت  47000 روپے تھی  اور ہسپتال کا خرچہ ملا کر مریض کو 70000 میں پڑتا تھا۔ جو کہ سب لوگ afford نہیں کر سکتے تھے۔  قیمت دیکھ کر میں بھی تھوڑی سوچ پر پڑ گیا اور اپنے علاج کو موخر کیا جس کا مجھے بہت نقصان ہوا لیکن میں کیا کرتا۔

پھرحکومت نے ban ہٹا دیا اور ایسا لگا avastin آنکھوں کے علاج کے لئے موجود ہے۔ لیکن جب انجیکشن لگوانے کے لئے ہسپتال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں Avastin کو آنکھوں کے علاج کے لئیے استعمال کرنے کا   نوٹیفکیشن نہیں ملا۔اس لئے وہ آنکھوں کے علاج کے لئے avastin نہیں لگائیں گے۔

اس دوران کافی وقت گزر گیا  تھا اور آنکھ مزید خراب ہوتی جا رہی تھی۔ تو انتہائی مجبوری میں اور اپنی دوسری  آنکھ بچانے کے لے مجھے patizra لگانا پرا کیوں کہ ایک انکھ تو پہلے ہی ضائع ہو چکی تھی

 پھر نومبرمیں میں نے ڈیسائیڈ کیا کہ اکلوٹی آنکھ کو بچانے کے لئے پیٹریزہ ہی لگوا یا  جائے۔ اور اب   کل خرچہ  55000  ہوا۔  اس کے بعد 31 January   کو پہر injection    لگوانا  پڑا۔ اس بار 65000  لاگت آئی۔ اب ان بھاری  اخراجات سے تنگ ا کر میں نے ضرورت کے باوجود میں ںے   notification کا انتظار کیا مگر بےسود

آخرکار مئ میں پہر injection لگوانے گیا تو اس وقت قیمت 88000 بتائ گئ۔ وہاں مجود دیگر  injection  لگوانے والوں کے مشورے سے patizra اور اس کی قیمت کو شیئر کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔ اور شیئر 65000 ھوا۔ 

 جیسے میں نے کہا یہ بیماری ختم نہیں ہوتی slow down کی جا سکتی ہے۔ سو جون آخر میں اس نے پھر سر اٹھایا تو معلوم ہوا کہ اس بار patizra 105000 میں ملے گا۔ بہر آخری کوشش سمجھ کے کی ہے اور اپنے آپ کو اللہ کے بعد حکومت وقت کے رحمو کرم پر چھوڑ رہا ہوں۔۔  

Comments

  1. It is a very scary thing that the guy will lose his eyesight The one who can see first and then loses his sight is in great pain.

    ReplyDelete
  2. The government should quickly make such arrangements that all these patients can be treated

    ReplyDelete
  3. My two uncles are suffering from this May Allah help them .government should take action as soon as possible

    ReplyDelete
  4. This situation is so disappointing, no wonder people are so hopeless of the government, rulers and the country on a whole. People cannot afford such expensive medications and are going blind because of that.
    Hoping this gets sorted as early as possible.
    #endblindness
    #avastin

    ReplyDelete
  5. This situation is really disappointing the government needs to take urgent action #endblindbess

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

About This Blog